اسد عمر، علی نواز، راجہ خرم کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل

Mar 01, 2023 | 10:36:AM
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کے تین ارکان اسمبلی کی الیکشن کمیشن کے ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پہلے آپ کہہ رہے تھے استعفے منظور نہیں ہو رہے، اب آپ کہہ رہے ہیں غلط منظور ہوئے۔ جس پر وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان واپس اسمبلی جانا چاہتے ہیں۔

وکیل علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے ممبران کے استعفوں کے نوٹیفکیشن معطل کر رکھے ہیں، اسلام آباد کے تین ممبران کی حد تک ہم نے اِس ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی کا استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو اسلام آباد کے ضمنی انتخابات کرانے سے روک دیا۔