اٹلی میں کشتی حادثہ، انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانیوں سمیت 3 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اٹلی میں کشتی الٹنے کے واقعے میں 64 افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 1 ترک باشندہ جبکہ 2 کا تعلق پاکستان سے بتایا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے غیرقانونی مہاجرین کو خراب موسم کے باوجود کشتی میں سوار کرکے ترک شہر ازمیر سے اٹلی کیلئے روانہ کیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان نے کشتی میں سوار مسافروں سے اٹلی پہنچانے کیلئے فی کس 8 ہزار 5 سو ڈالر وصول کیے تھے۔
After Italian migrant boat wreck, police arrest three alleged traffickers https://t.co/07Dr7MXpvG pic.twitter.com/TAJJeeDUy2
— Reuters (@Reuters) February 28, 2023
یاد رہے کہ ترکیہ سے اٹلی جانے والے غیرقانونی مہاجرین کی کشتی سمندر میں چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت 64 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اٹلی کے حکام کے مطابق کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ ہلاک غیرقانونی مہاجرین کا تعلق پاکستان، افغانستان اور صومالیہ سے ہے۔
مانیٹرنگ گروپس کے اعداد و شمار کے مطابق 2014ء سے اب تک 20 ہزار سے زائد افراد غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے دوران حادثوں کا شکار ہوکر ہلاک یا سمندر میں لاپتہ ہوچکے ہیں۔