’ توشہ خانہ کیس عمران خان کی ترجیحات میں شامل نہیں‘
عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا حکمنامہ جاری کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا حکمنامہ جاری کردیا گیا ۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکمنامہ جاری کیا ،تحریری حکمنامہ کے مطابق عمران خان عدالتی طلبی کے باوجود مسلسل غیرحاضر رہے، عمران خان آج بھی عدالتی اوقات کے اندر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
ضرور پڑھیں :سپریم کورٹ کا پنجاب اور کے پی میں 90 روز میں الیکشن کرانے کا حکم
عدالت نے اپنے فیصلہ میں لکھا ہے کہ عمران خان نے درخواست دی کہ جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے باعث کچہری پیش نہیں ہوسکتے، درخواست سے واضح ہے کہ عمران خان کیسوں اور عدالتوں میں پِک اینڈ چوز کر رہے ہیں۔
جج ظفر اقبال کے فیصلے کے مطابق واضح ہے کہ توشہ خانہ کیس عمران خان کی ترجیحات میں شامل نہیں، عمران خان ضلعی کچہری سے چند منٹوں کی دوری پر تھے لیکن پیش نہیں ہوئے،عمران خان کی درخواست قابل قبول نہیں، مسترد کی جاتی ہے، عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔