ویڈیو لیک،حریم شاہ نے خاموشی توڑ دی

Mar 01, 2023 | 15:04:PM
ویڈیو لیک،حریم شاہ نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد  سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ،لوگ طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں ،حریم شاہ بھی خاموش نہ رہیں اور ویڈیو بیان جاری کردیا ۔

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کی لیک ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز  قریبی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے موبائل چوری کرکے لیک کیں، حریم شاہ نے نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے ان ویڈیوز کے اصلی اور ذاتی ہونے کا اعتراف کیا۔

کہتی ہیں کہ یہ ویڈیوز کچھ سال قبل کی ہے جو میرے موبائل میں موجود تھی ان میں سے  ایک کراچی میں موجود گھر میں بنائی گئی جب کہ دوسری اسلام آباد میں بنائی گئی تھی لیکن چونکہ اس وقت صندل اور عائشہ میرے  ساتھ رہ رہی تھیں تو انہوں نے میرا موبائل چوری کرکے ویڈیوز محفوظ کرلی تھیں‘۔

ان کا کہنا ہے کہ ویڈیوز وائرل ہونے سے قبل ہی انہیں صندل اور عائشہ ناز کی جانب سے کئی دھمکیاں مل چکی تھیں کہ ہم تمہاری ویڈیوز وائرل کردیں گے،صندل اور عائشہ کی دھمکیوں کے بعد میں نے اسلام آباد میں ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھا لیکن میری شکایت پر مجھے کہا گیا جب تک مواد منظر عام پر نہیں آجاتا کارروائی نہیں کی جاسکتی۔

ضرور پڑھیں :حریم شاہ کی ویڈیو لیک، سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ صندل اور عائشہ نے ویڈیوز میری شادی شدہ خوشحال زندگی میں مشکلات پیدا کرنے کے لیے لیک کیں، وہ جلن اور حسد میں اتنا آگے جاچکی ہیں کہ انہوں نے میری ذاتی ویڈیوز موبائل سے چوری کرکے لیک کردیں جس کے لیے وہ جلد ہی ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کریں گی۔

دوسری جانب حریم کے شوہر بلال کا کہنا تھا کہ مجھے حریم نے بتایا کہ وہ ایف آئی اے میں ان ویڈیوز کے وائرل ہونے سے پہلے ( سال بھر قبل ) ہی شکایت درج کرواچکی ہیں لیکن ایف آئی اے نے مواد کے منظر عام پر آنے تک انتظار کا کہا، ہمیں یہ بتایا جائے کہ یہ کس ملک کا قانون ہے جہاں قتل کی دھمکی پر کہا جائے پہلے مرنے کا انتظار کرو لیکن میں پہلے حریم کے ساتھ نہیں تھا اب ہوں اور میں نے ان ویڈیوز کے بعد آئندہ اسپین ٹرپ کو بھی کینسل کردیا، ہم جلد  پاکستان آکر مخالفین کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے ۔