صنعتوں کیلئے بری خبر 

Mar 01, 2023 | 16:03:PM
وزارت توانائی نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے کہ زیرو ریٹڈ برآمدی صنعتوں کیلئے سستی بجلی کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق برآمدی شعبے کو حاصل سہولت آج سے ختم ہو گئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) زیرو ریٹڈ برآمدی صنعتوں  کیلئے سستی بجلی کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔

وزارت توانائی  کے نوٹی فکیشن  کے مطابق  برآمدی شعبے کو حاصل سہولت آج  سے ختم ہو گئی ہے۔ سستی بجلی کی یہ سہولت ٹیکسٹائل کارپٹس سپورٹس سرجیکل اور چمڑے کی صنعتوں کو حاصل تھی۔ رعایتی سہولت کے تحت برآمدی شعبے کو فی یونٹ بجلی 19روپے 99پیسے  کے فکس ریٹ پر دی جاتی تھی۔ اس سہولت کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ نے اکتوبر 2022میں کیا تھا۔

یاد رہے کہ ختم کی گئی یہ رعایتی  سہولت 30جون 2023تک دی گئی تھی۔