(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ کو دھچکا لگا ہے۔
انگلش فاسٹ بولر ٹمال ملز پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹمال ملز انگلینڈ میں ٹریننگ کے دوران انجری کی وجہ سے پی ایس ایل میں شرکت سے محروم ہوگئے اور بتایا جارہا ہے کہ کرکٹر کی پرانی انجری دوبارہ بگڑگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 8 میں ٹاپ بولر اور بیٹر کے اعزاز پر اب تک ملتان سلطانز کا قبضہ
ٹمال ملز کو اسلام آباد کو آخری پانچ میچز کیلئے 27 فروری کو جوائن کرنا تھا۔
اس کے علاوہ اسلام آباد کے نوجوان فاسٹ بولر ذیشان ضمیر بھی فٹنس مسائل کا شکار ہیں۔
دوسری جانب کولن منرو نے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرلیا اور وہ اگلے میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ خیال رہے کہ منرو کو لاہور کے خلاف میچ میں گیند لگی تھی جن کی اب ایکسرے رپورٹ کلیئر آئی ہے۔