ڈالر کے ساتھ سونے کی بھی اونچی اڑان،ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

Mar 01, 2023 | 17:07:PM
ڈالر کے ساتھ سونے کی بھی اونچی اڑان،ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)ڈالر کے ساتھ سونے کی بھی اونچی اڑان ،عالمی مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر مہنگا ہوکر 1837 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔


ڈالر مہنگا ہونے سے  صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں پر اثرات ہوئے،ایک تولہ سونا 2700 روپے مہنگا ہوگیا ،ایک تولہ سونے کے دام بڑھ کر 1 لاکھ 97 ہزار 100 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونا 2315 روپے مہنگاہوکر 1 لاکھ 68 ہزار 981 روپے پر پہنچ گیا ۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 2080 روپے پر ہی برقرار رہی۔

یاد رہے کہ انٹر بینک میں  ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا اور  روپے کے مقابلے میں ڈالر 4 روپے 61 پیسےمہنگا ہوگیا ہے۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق  انٹربینک میں امریکی ڈالر 4 روپے 61 پیسے اضافہ کے بعد 266.11 روپے کا ہوگیا ۔ انٹربینک میں ڈالر 261.50 روپے سے بڑھ کر 266.11روپے پر بند ہوا۔انٹربینک میں ڈالر 266 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ،ایک دن میں روپےکی قدرمیں 1.76 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

 دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 روپے مہنگا ہوگیا ہے،اوپن مارکیٹ کے چار سیشن میں ڈالر 11 روپے 11 پیسے مہنگا ہوکر 275 روپے سے زائد کا ہوگیا ۔