مودی سرکار نے بھارت کو انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کیپیٹل بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارت مسلسل پانچویں مرتبہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ مرتبہ انٹرنیٹ بند کرنے والا ممالک میں سرفہرست آگیا، بھارت نے 2022ء میں دنیا میں اب تک سب سے زیادہ انٹرنیٹ سروس بند کی۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے ڈیجیٹل حقوق کیلئے کام کرنے والی ایک غیرملکی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں 187 مرتبہ انٹرنیٹ کی بندش ہوئی، جس میں 84 مرتبہ بھارت میں انٹرنیٹ سروس بند کی گئی۔
Five years in a row: India is 2022's biggest shutdown offender
— Access Now (@accessnow) March 1, 2023
Our #KeepItOn report reveals that since 2016, India has ordered about 58% of all documented shutdowns. India hit the kill switch at least 84 times in 2022. That’s 84 attacks on human rights???? https://t.co/jnhIDrm2Lp pic.twitter.com/Efibg1hyW2
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حکام نے 49 مرتبہ شہریوں کی انٹرنیٹ تک رسائی میں خلل ڈالا۔
جنوری اور فروری 2022 ء میں مقبوضہ کشمیر میں 3 روز تک مسلسل کرفیو کے انداز میں انٹرنیٹ بند کرنے کے 16 بار احکامات جاری کیے گئے۔
پاکستان میں مئی 2022ء میں ایک مرتبہ انٹرنیٹ سروس بند کی گئی جب سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کی قیادت کر رہے تھے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ بندش والے ملکوں کی فہرست میں یوکرین دوسرے نمبر پر ہے جہاں گزشتہ سال 24 فروری کو روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کرنے کے بعد روسی فوج نے کم از کم 22 بار انٹرنیٹ تک رسائی بند کی تھی۔