جیل بھرو تحریک کا مزاحیہ تماشہ فلاپ ہو گیا،مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا مزاحیہ تماشہ فلاپ ہوچکا، آئین شکن فارن ایجنٹ توشہ خان چور کا کٹہرے میں نہ آنا آئین اور قانون کا مذاق ہوگا۔
عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کو معطل کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک اس وقت شروع ہوگی جب تم جرائم پر جیل جاؤ گے، آئین کا تحفظ تمہارا فرض تھا جب تم نے عالمی سازش کے جھوٹ سے صدر، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سے آئین شکنی کروائی،سازشی عناصر ہر صورت ناکام ہونگے۔
او بھائی!کون سی جیل بھرو تحریک؟مزاحیہ تماشہ فلاپ ہوا،تحریک اب شروع ہوگی جب تم جرائم پر جیل جاؤ گے.آئین کا تحفظ تمہارا فرض تھا جب تم نے عالمی سازش کے جھوٹ سے صدر،سپیکر، ڈپٹی سپیکر سے آئین شکنی کرائی.آئین شکن فارن ایجنٹ توشہ خان چور کا کٹہرے میں نہ آنا آئین اور قانون کا مذاق ہوگا https://t.co/rziLqNwwu3
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) March 1, 2023
یادرہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔