(24 نیوز)اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے کے مقدمے میں نامزدگی پرتحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے کے مقدمے میں میاں اسلم اقبال کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے میاں اسلم اقبال کی حفاظتی 8 مارچ تک منظور کرلی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان میں سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائےگی،خرم دستگیر