انتخابات بارے سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون اورانصاف کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے، سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ صوبائی انتخابات بارے سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون اورانصاف کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سعد رفیق نے کہاکہ معاشی، سیاسی اورآئینی بحران کی بنیاد نظریہ ضرورت اورپسند ناپسند کی بنیاد پرکئے گئے فیصلے ہیں،ممبران صوبائی اسمبلی کے ووٹ گنے بغیرانھیں ڈس کوالیفائی کرتے ہوئے آئین کی دستک سنائی دی نہ ریویو سناگیا!۔
فرد واحد کےغیر آئینی حکم پربلا جوازصوبائ اسمبلیاں توڑی گئیں مگرآئین کی دستک سنی گىئ نہ کوئ نوٹس لیاگیا؟
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) March 1, 2023
سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز کی راۓ کو بار بارنظرانداز کرنا کیسا انصاف ھے؟
عدالتوں پر عمرانی ٹولے کی بار بار چڑھائ کے باوجود آئین اور قانون کی دستک نظر آئ نہ سنائ دی ؟
وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ فرد واحد کے غیر آئینی حکم پربلا جوازصوبائی اسمبلیاں توڑی گئیں مگرآئین کی دستک سنی گئی نہ کوئی نوٹس لیاگیا؟سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز کی رائے کو بار بارنظرانداز کرنا کیسا انصاف ہے؟ان کاکہناتھا کہ عدالتوں پر عمرانی ٹولے کی بار بار چڑھائی کے باوجود آئین اور قانون کی دستک نظر آئی نہ سنائی دی ؟۔
خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ 2 صوبائی انتخابات پرانی مردم شماری پراور قومی و 2 صوبائی انتخابات کروانے کااقدام انتشار اورافراتفری پیدا کریگا؟ اقتدار میں واپسی کیلئے عمران اور اسکے سہولت کاروں کی جلد بازی اورضد ریاست کیلئے خطرہ بن گئے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ نواز شریف کیلئے سزائیں اور عمران کیلئے جزائیں انصاف کا خون ہے ؟متنازعہ ترین انتخابات بڑے سیاسی حادثات اور تقسیم کی بنیاد بن سکتے ہیں۔جسکا پاکستان متحمل نہیں ہو سکتا ۔
نواز شریف کیلئے سزائیں اور عمران کیلئے جزائیں انصاف کا خون ھے؟
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) March 1, 2023
متنازعہ ترین انتخابات بڑے سیاسی حادثات اور تقسیم کی بنیاد بن سکتے ھیں جسکا پاکستان متحمل نہیں ھو سکتا -
یہ بھی پڑھیں: