(24نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے،بلاول زرداری کا 3 دن لاہور قیام کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے، انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت ہوگی،پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے امیدواروں کو حتمی شکل دی جائے گی،بلاول ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے بھی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی مسلم لیگ ن کی قیادت سے بھی ملاقات کا امکان ہے،بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کو ملاقات کیلئے بلا لیا۔