حسن علی پی ایس ایل میں 100 وکٹیں حاصل کرنیوالے دوسرے باؤلر بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باؤلر حسن علی پی ایس ایل میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بالر بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق 100وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بالر بننے کا ریکارڈ انہوں نے گزشتہ روز (28 فروری کو) کراچی نیشنل سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ہونے والے میچ کے دوران بنایا، پی ایس ایل سیزن 9 کے 15ویں میچ میں حسن علی نے اسلام یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز کو آؤٹ کیا تھا جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بالر بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فٹبال کے مداحوں کیلئے بری خبر! رونالڈو پر پابندی اور جرمانہ عائد
ان سے پہلے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بالر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، وہ 113 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، ان کے بعد حسن علی دوسرے اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی 98 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 83 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔