(وقاص احمد) امیربالاج ٹیپو قتل کیس میں پولیس کو ایک اور کامیابی مل گئی، امیر بالاج ٹیپو پر حملہ کے لئے آنا والا دوسرا حملہ آور بھی پکڑا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق امیر بالاج ٹیپو پر حملہ کرنے کے لئے 2 شوٹرز شادی کی تقریب میں موجود تھے، گرفتار ملزم کی شناخت ایاز کے نام سے ہوئی ہے، ایاز نامی ملزم حملہ آور مظفرکیساتھ شادی کی تقریب میں پہنچا تھا، دونوں حملہ آوروں کو ملک سہیل اور علی نامی شخص شادی کی تقریب میں چھوڑ کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین کون؟ اعلان ہو گیا
پولیس ذرائع کے مطابق امیر بالاج ٹیپو کے قریبی دوست احسن شاہ نے طیفی بٹ کو بالاج کی مخبری کی، احسن شاہ اور طیفی بٹ کی ایک ماہ قبل ملاقات ہوئی اور مخبری کی 5 کروڑ میں ڈیل ہوئی، احسن شاہ نے طیفی بٹ سے 50 لاکھ وصول بھی کرلئے تھے، کیس کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات کے بعد امیر بالاج ٹیپو کے گھر کے افراد کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔