ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

Mar 01, 2024 | 08:47:AM
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پنجاب سمیت ملک کے  مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ  کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

لاہور شہر میں صبح سویرے ہلکی بارش نے موسم سہانا ہوگیا، بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں کے راج سے سردی میں اضافہ ہونے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری تک رہنے کے امکان ہے۔  محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اور رواں ہفتے بارش کا سپیل شہر میں وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

عالمی فضائی الودگی کی درجہ بندی میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا۔ ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 201 ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیز8-ڈی ایچ اے 306،سید مراتب علی روڈ 250,کینٹ پولو گراؤنڈ204 ,فدا حسین ہاؤس 228 ،ٹھوکر نیاز بیگ 109 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ ہوا۔

لاہور کے علاقے گوالمنڈی، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، مال روڈ، ہال روڈ، ساندہ، کرشن نگر، چوبرجی، جیل روڈ، مزنگ، گلبرگ، شادمان، کینٹ، مسلم ٹاؤن، فیروزپور روڈ سمیت دیگر علاقوں میں رات گئے شروع ہونے والی بوندا باندی صبح تک جاری رہی۔ ڈیفنس، گارڈن ٹاؤن، کینال روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، وحدت روڈ، مصطفیٰ ٹاؤن میں بادل برسے، اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں گوجرہ، جھنگ، پنڈی بھٹیاں، شرقپور، شیخوپورہ، صفدر آباد، مریدکے، پھولنگر اور قصور میں بھی بارش ہوئی۔

بھکر، چشتیاں، لیاقت پورہ، گوجرہ، شرقپورہ، حافظ آباد، بہاولپور، جھنگ اور چنیوٹ میں بھی بادل برسے جبکہ کمالیہ میں بارش کے باعث خستہ حال گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں:  امیر بالاج ٹیپو پر حملہ کے لئے آنا والا دوسرا حملہ آور بھی گرفتار

دوسری جانب  کراچی میں آج دوپہر سے بارش کے 4 اسپیل کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے ہوگا، شام کی شفٹ کے نجی اور سرکاری اسکولوں میں چھٹی کردی گئی ہے۔

سندھ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کرکے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے عوام سے غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کردی ہے۔

کنٹونمنٹ ہیڈ کوارٹر میں ایمرجنسی سیل قائم کردیا گیا ہےجبکہ  پانی کی نکاسی کے لیے مشینری بھی پہنچادی گئی۔

 مظفرآباد، وادی نیلم، وادی لیپہ، مالاکنڈ، وزیرستان، لکی مروت، کرک، بلوچستان، کےپی، بالائی پنجاب اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں بارشوں سے حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، گوادر، نوشکئی، خاران، خضدار، کوہلو، جھل مگسی اور نوکنڈی میں بارشوں کا سلسلہ دو روز تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

ادھر آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ برفباری کی وجہ سے بالائی علاقوں کی شاہراہیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔