کسانوں کا دہلی چلو مارچ 17ویں روز بھی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احمد منصور )بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ 17ویں روز بھی جاری ہے،دہلی چلو مارچ کے 17ویں روز بھی ہریانہ پولیس کے کسان مظاہرین پر تشدد جاری رہا۔
کسان رہنماؤں کا نئے نظام پر حکومت کی پیشکش کو ٹھکرانے کےبعد احتجاج دوبارہ سے جاری،ہریانہ پولیس نے دہلی چلو مارچ میں ملوث مظاہرین کے خلاف کارروائی کی دھمکی دیدی،ہریانہ پولیس نے احتجاج کرنے والے کسانوں کے ویزے اور ویزے منسوخ کر دیئے۔
بھارت کے دہلی چلو مارچ میں شامل کسان 13 فروری سے ہریانہ کے کھنوری اور شمبو بارڈر پر احتجاج کر رہے ہیں،مودی سرکار کی پرچار کردہ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کی زرعی ماہرین پر کڑی تنقید،کسانوں کے احتجاج کے باعث پنجاب ڈیزل اور سلنڈر گیس کے سنگین بحران کا شکارہو گیا،کسانوں کے بھارتی دارالحکومت کی جانب ٹریکٹر مارچ سے دہلی نوئیڈا سرحد پر شدید ٹریفک متاثر ہو گئی۔
مارچ کےباعث ہریانہ، امبالہ کے علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس دوبارہ معطل کر دی گئی،پنجاب سے باہر بھی کسان یونینز نے احتجاج کو وسیع کرنے کی کال دے دی۔