(24 نیوز)پاکستان کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر امریکی اراکین کانگریس نے انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔
ریاست ٹیکساس سےکانگریس مین گریگ کی قیادت میں یہ خط 28 فروری کوبھیجا گیا جسے 30 سے زائد امریکی اراکین کانگریس کی طرف سے بھیجا گیا ہے۔خط میں پری اور پوسٹ پول مبینہ دھاندلی کے الزامات پر خدشات کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ انتخابی تشدد، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں پر مبینہ پابندیوں کی مذمت بھی کی گئی ہے۔
ضرورپڑھیں:قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس شروع،سپیکر،ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج ہوگا
خط میں زور دیا گیا کہ انتخابی مداخلت کی شفاف تحقیقات تک نئی پاکستانی حکومت کو تسلیم نہ کیاجائے اور پاکستانی حکام پر زیر حراست سیاسی افرادکو رہا کرنے پر زور دیا جائے۔