اصلی مینڈیٹ کے حقدار بانی پی ٹی آئی ،قیدی نمبر 804کو قائد ایوان کی سیٹ پر بٹھائیں گے:عمر ایوب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سنی اتحاد کونسل کے وزیراعظم کیلئے نامزد امیدوار عمر ایوب نے کہاہے کہ اصلی مینڈیٹ کے حقدار بانی پی ٹی آئی ہیں،قیدی نمبر 804کو قائد ایوان کی سیٹ پر بٹھائیں گے۔
سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، عمر ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اس ہاؤس میں گھس بیٹھیے آکر بیٹھ گئے ہیں،یہ یہاں آ کر جعلی مینڈیٹ سے ایوان میں بیٹھےہوئےہیں، وہ کس حیثیت میں ووٹ ڈال سکتے ہیں،جناب سپیکر عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں کو ایوان سے باہر نکالیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہماری خواتین کی سیٹیں مکمل نہیں،ہماری خواتین ہاؤس میں نہیں، کیسے سپیکر کا الیکشن کنڈکٹ کر سکتے ہیں،فارم 45کچھ اور کہہ رہا، فارم 47کچھ اور کہہ رہا،اصلی مینڈیٹ کے حقدار بانی پی ٹی آئی ہیں،ان کا کہناتھا کہ آپ نے ہمارے سر کے تاج ہمارے ورکر کو جیل میں رکھا،ہاؤس نامکمل ہے، آپ کیسے پراسیس کو مکمل کر سکتے ہیں،آپ اس ہاؤس کو کیسے چلا سکتے ہیں۔
ضرورپڑھیں:قومی اسمبلی ،سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جارہا ہے
عمر ایوب نے کہاکہ الیکشن نتائج نامکمل ہیں یہ ایوان کیسے چلایا جا سکتا ہے،ایوان میں ہماری خواتین ارکان ہی نہیں، ہماری خواتین ارکان عالیہ حمزہ، ڈاکٹر یاسمین اور دیگر کو جیلوں میں رکھا ہے،انہوں نے کہاکہ گلا خراب ہو یا کٹ جائے ہم نے آواز اٹھانی ہے۔