حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم میں 3 نکاتی معاہدہ طے پاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)ایم کیو ایم اپوزیشن کےبجائے حکومتی بنچز پر بیٹھے گی،حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم میں 3 نکاتی معاہدہ طے پاگیا۔
احسن اقبال اور مصطفیٰ کمال نے 3نکاتی معاہدے پر دستخط کیے،معاہدے کے تحت ، بلدیاتی نظام، کراچی کے مسائل بھی معاہدے کا حصہ ہونگے، چارٹر کے مطابق آئینی ترامیم ترجیح ہونگی،مسلم لیگ ن کو وزیراعظم اور اسپیکر کے انتخاب میں حمایت کی جائے گی۔
مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان آئین کے آرٹیکل 140 میں ترمیم پر اتفاق ہو گیا ہے۔معاہدے کے مطابق آرٹیکل 140 کے تحت صوبوں کو دیے جانے والے فنڈز ضلعی حکومتوں کو جائیں گے۔مسلم لیگ ن سے معاہدے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے اسپیکر اور ڈپٹی اسیپیکر کیلئے ووٹ دینے کا فیصلہ کیا۔
ضرورپڑھیں:’کھایا پیا کچھ نہیں، گلاس توڑا بارہ آنہ‘ نئی حکومت بننے سے پہلے مشکل میں پھنس گئی
قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ن کے ساتھ معاہدہ طے نہ پا جانے تک ووٹنگ کے عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا تھا۔