(24 نیوز ) الیکشن کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں میں حلف بردار ی تقریبات کا اختتام ہونے کو ہے، لیکن تاحال روپیہ مستحکم نہیں ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوگیا ،ڈالر 279.11 روپے سے بڑھ کر 279.19 روپے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ کی بات کی جائے تو ڈالر ایک پیسے کمی سے 282.03 روپے کا ہوگیا ،
یورو66 پیسے سستا ہوکر 303.59 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ 89 پیسے اضافے سے 354.66 روپے کا ہوگیا ،امارتی درہم ایک پیسے کمی سے 76.69 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 1 پیسے کمی سے 74.90 روپے کا ہوگیا.
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج کی بات کی جائے تو کاروباری ہفتے کےآخری روز سٹاک ایکس چینج میں747 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،100 انڈیکس 1.16 فیصد اضافے سے 65 ہزار کی سطح عبور کرگیا ، 13 ارب روپے مالیت کے 34 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا ،ماہرین کا کہنا ہےکہ نئی حکومت کی تشکل جلد ہونے پر سٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار سرگرم رہے۔
یہ بھی پڑھیں : گزشتہ برس کی نسبت امسال برآمدات میں 8 فیصد اضافہ