(24 نیوز )اوپن مارکیٹ آپریشن میں رقم کی کمی کے باعث سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو مجموعی طور پر 8089 ارب 25 کروڑ روپے فراہم کر دیئے ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق مارکیٹ آپریشن میں بینکوں کو مجموعی طور پر 8089 ارب25 کروڑ روپے فراہم کردئیے گئے ہیں ،کمرشل بینکوں کو 7899 ارب25 کروڑ روپے فراہم کئے گئے،
کمرشل بینکوں کو 7 دن کے لئے 6104 ارب 20 کروڑ روپے 22.04 فیصد پر فراہم کئے ہیں،کمرشل بینکوں کو 28 دن کے لئے 1795 ارب 5 کروڑ روپے 22.06 فیصد شرح پر فراہم کئے ہیں،اسلامی بینکوں کو 7 روز کے لئے 190 ارب روپے 22.08 فیصد شرح پر فراہم کئے ہیں،اسلامی بینکوں نے 28 روزہ مارکیٹ آپریشن کے لئے کوئی پیشکش ارسال نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں : انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں روپے نے دیگر کرنسیوں کو رگڑا لگا دیا