(وسیم احمد) امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیش رفت، کیس کی تفتیش کے لیے 3 رکنی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کی انویسٹیگیشن کے لئے تشکیل دی گئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ایس پی آرگنائزڈ کرائم آفتاب پھلروان ہوں گے، ایس پی انوسٹی گیشن صدر ڈاکٹر مستنصر عطا باجوہ بھی ٹیم میں شامل ہیں اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اقبال ٹاون محمد علی بٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈپٹی سپیکر کا انتخاب،غلام مصطفی کامیاب، سنی اتحاد کونسل کے جنید خان کو عامر ڈوگر سے زیادہ ووٹ پڑ گئے، ہر کوئی حیران
واضح رہے کہ پولیس اب تک اس کیس میں امیر بالاج ٹیپو کے قریبی ساتھی سمیت چار افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔