250 سے زائد خواتین کو شادی کا جھانسا دیکر لوٹنے والاشخص گرفتار

Mar 01, 2024 | 19:16:PM
250 سے زائد خواتین کو شادی کا جھانسا دیکر لوٹنے والاشخص گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) عموما سننے میں آتا ہےکہ چالاک حسینا شادی کا جھانسا دیکر  گھر کا صفایا کر گئی لیکن خبر سامنے آئی ہے کہ بھارتی شہر بنگلور سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے تقریبا259 خواتین کو شادی کا جھانسا دیکر لوٹا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر بنگلور میں ریلوے پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیاہے جس نے تقریبا 259 خواتین کو شادی دھوکہ دیا ، ملزم کا طریقہ واردات کچھ اس طرح تھا کہ شادی کی سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی پروفائلز بناتا اور پھر خواتین سے دوستی کرتے ہوئے انہیں شادی کیلئے مائل کرتا جب وہ خواتین اس کے چنگل میں پھنس جاتیں تو ان کے سرپرستوں سے پیسے بٹورتا ۔

بھانڈا اس وقت پھوٹا جب متاثرہ افراد میں سے ایک نے اس شخص کے خلاف شکایت درج کرائی تو ،بنگلور ریلوے پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں، پولیس ملزم کی شناخت 45 سال کے نریش پجاری گوسوامی کے طور پر کرنے میں کامیاب رہی ، نریش پجاری راجستھان میں پیدا ہوا اور 20 سال سے بنگلور میں رہ رہا تھا،پولیس نے بتایا کہ نریش  نوجوانوں کی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن پروفائلز بناتا تھا، یہ خود کو ہوائی اڈے کا کسٹم اہلکار ظاہر کرتا، کبھی خود کو ایک سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر بھی ظاہر کرتا تھا۔

ملزم گوسوامی بیواہ  اور طلاق یافتہ خواتین کو نشانہ بناتا ،ٹیکسٹ میسجز بھیجتا تھا اور رات گئے خواتین سے بات کرتا تھا اور ان کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد انہیں پیسے دینے کا لالچ دیتا تھا،ملزم نے ایک متاثرہ خاتون کے والدین کو ان سے ملنے کے لیے بنگلور بلایا تھا، اس نے ریلوے سٹیشن پر ان سے 10000 روپے یہ کہہ کر لیے کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے لیے ٹکٹ بک کرانا چاہتا ہے اور پھر فرار ہو گیا، فیملی نے پولیس کو درخواست دی تو گرفتار ی پر تہلکہ خیز انکشاف سامنے آئے ۔

یہ بھی پڑھیں : مارکیٹ آپریشن میں رقم کی کمی، سٹیٹ بینک نے 8089 ارب25 کروڑ  روپے فراہم کردئیے