(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کر دی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے ، ادھر خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، صوابی، مردان ،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، ، باجوڑ،خیبر،مہمند، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں بیشترمقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری متوقع ہے۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
پنجاب میں راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، بھکر، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، ساہیوال، بہاولپور ، بہاولنگر، گجرات،منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد،اوکاڑہ، لاہور اورقصورمیں آندھی /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے،اس دوران مری، گلیات اور گردو نواح میں مو سلادھار بارش اور تیز/ شدید برفباری کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدیدسرد رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، زیارت،ژوب اور بارکھان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا ما ت پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے،جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقا مات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی سپیکر کا انتخاب،غلام مصطفی کامیاب، سنی اتحاد کونسل کے جنید خان کو عامر ڈوگر سے زیادہ ووٹ پڑ گئے، ہر کوئی حیران