ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت، فرانسیسی فٹبالر پال پوگبا پر 4 سالہ پابندی عائد

Mar 01, 2024 | 21:12:PM
ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت، فرانسیسی فٹبالر پال پوگبا پر 4 سالہ پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر فرانسیسی فٹبالر پاؤل پوگبا پر 4 سالہ پابندی عائد ہو گئی۔

اطالوی عدالت نے فرانسیسی اور اطالوی کلب جووینٹس کے نامور مڈفیلڈر پال پوگبا پر 4 سالہ پابندی عائد کردی جس کے بعد فٹبالر کا کریئر خطرے میں پڑ گیا، برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2018 کی فیفا ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ رہنے والے پال پوگبا کے خلاف ڈوپنگ پراسیکیوٹرز کی درخواست آئی تھی جس پر فٹبالر پر 4 سالہ پابندی لگائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کے گھر ننھی پری کی آمد، نام کیا رکھا؟ فاسٹ باؤلر نے بتا دیا

عالمی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے مطابق ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے کی زیادہ سے زیادہ سزا فٹبال کی سرگرمیوں پر 4 سالہ پابندی ہے، ٹیسٹ مثبت آتے ہی پابندی کا اطلاق ہو گیا جس کا مطلب یہ ہے کہ فرانس کے بین الاقوامی فٹبالر پر اگست 2027 تک فٹبال کھیلنے پر پابندی عائد ہوچکی ہے۔