آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شہری کے 13 ہزار ڈالر لے اڑا

Mar 01, 2024 | 21:50:PM
آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شہری کے 13 ہزار ڈالر لے اڑا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پاکستان نژاد امریکی شہری کے 13 ہزار ڈالر لے اڑا لیکن آن لائن ٹیکسی کمپنی کی جانب سے شہری کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔

پاکستانی نژاد امریکی شہری علاج کرانے پاکستان آیا تھا، ایئرپورٹ سے آن لان ٹیکسی بک کی، اترتے ہوئے بیگ بھول گیا، شہری کا امریکی پاسپورٹ بھی بیگ میں ہی تھا، آن لائن ٹیکسی کمپنی نے بھی شہری کی کوئی مدد نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: مارکیٹ میں سرمائے کی کمی ، سٹیٹ بینک نے خزانے کے منہ کھول دیئے
پاکستانی نژاد امریکی شہری روحیل کا کہنا ہے کہ ڈالرز کی مالیت تقریبا 38 لاکھ روپے ہے، بیگ گاڑی میں بھول جانے پر ٹیکسی ڈرائیور کو فوری کالز بھی کیں، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے کال اٹینڈ نہیں کی، آن لائن ٹیکسی کمپنی کے دفتر گئے لیکن کوئی مدد نہیں ملی، متعلقہ تھانے کی پولیس نے بھی کوئی کارروائی نہیں کی، درخواست لے کر رکھ لی ڈرائیور کو تلاش کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔