پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن موخر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

Mar 01, 2024 | 21:56:PM
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن موخر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
کیپشن: الیکشن کمیشن لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن موخر کرنے کےلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو پھر سے خطرات لاحق ہوگئے، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن موخر کرنے کےلئے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کردی گئی ہے ،درخواست گزار نوید انجم نے پی ٹی آئی چیئرمین شپ کےلئے جمع کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے، درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ بطور پی ٹی آئی ورکر چیئرمین شپ کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، میرے کاغذات نامزدگی پی ٹی آئی الیکشن بورڈ نے اعتراضات لگا کر مسترد  کردیئے گئے، پی ٹی آئی آئین مجھے اجازت دیتا ہے کہ بطورچیئرمین انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لوں۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ جب تک الیکشن کمیشن میرے اعتراضات کا فیصلہ نہیں کرتا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن شیڈول موخر کیا جائے، بطور پی ٹی آئی ورکر الیکشن کمیشن سے ا ستدعا کرتا ہوں کہ میری اپیل کو سنے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان کا چاند کب نظر آنے کا امکان عالمی ماہرین فلکیات نے اہم پیشگوئی کر دی