سوات: شدید بارشیں اور برفباری، تعلیمی ادارے 9 مارچ تک بند، نوٹیفیکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سوات میں شدید بارشوں اور برفباری کے باعث تعلیمی ادارے 9 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ ہو گیا، ڈپٹی کمشنر سوات کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
سوات میں شدید بارشوں اور برف باری کے باعث بالائی علاقوں میں 100 کے قریب سکول بند کردیئے گئے، ڈپٹی کمشنر سوات نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: خراب موسم کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
ڈپٹی کمشنر سوات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سوات، کالام، اشو سمیت دیگر علاقوں میں برف باری کی وجہ سے سرکاری سکول 9 مارچ تک بند رہیں گے، فیصلہ شدید بارشوں اور برف باری کے باعث کیا گیا۔
نوٹیفیکیش کے مطابق برف باری کے وجہ سے شدید سردی اور راستے بند ہونے سے اساتذہ سمیت طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے اس لئے تعطیلات کی گئی ہیں۔