بلوچستان: 24 گھنٹوں کے دوران بارشیں، محکمہ موسمیات کیجانب سے اعداد و شمار جاری

Mar 01, 2024 | 23:43:PM
 بلوچستان: 24 گھنٹوں کے دوران بارشیں، محکمہ موسمیات کیجانب سے اعداد و شمار جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے۔

محکمہ موسمیات کی جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج صبح تک صوبہ بلوچستان کے 11 اضلاع میں مزید 223 ملی میٹر بارش ہوئی، سب سے زیادہ قلات میں 53، خضدار میں 34، سبی میں 30، دالبندین میں 21، تربت میں 20، کوئٹہ 16 ژوب اور بارکھان میں 15، گوادر کے علاقے پسنی میں 12، اورماڑہ میں 8، پنجگور میں 9 جبکہ نوکنڈی میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ گزشتہ روز گوادر میں موسلادھار بارشوں، سیلابی ریلوں اور حفاظتی بند ٹوٹنے کے باعث پانی شہر میں داخل ہوا تھا جس سے شہریوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، بجلی کی ترسیل اور راستوں کے بندش کی وجہ سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا اور لوگ اپنے گھروں میں بھی چین سے نا رہ پائے، پاک فوج اور دیگر ریسکیو اداروں کی جانب سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور متاثرین کی جلد از جلد بحالی کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔