چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ کو 7وکٹ سے شکست، جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 11ویں میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
انگلش ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور وکٹیں مسلسل گرتی رہیں تاہم روٹ، آرچر اور بین ڈکٹ نے مزاحمت کی۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 179 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، روٹ 37، آرچر 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جانسین اور ملڈر نے 3، 3 اور مہاراج نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 29 اوورز میں حاصل کرلیا، پروٹیز نے بورڈ پر 181 رنز کا مجموعہ جوڑا۔ رن ریٹ کی بنیاد پر جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی بھی کرلیا۔ افغانستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے، سیمی فائنل میں کون کس سے ٹکرائے گا، فیصلہ کل ہوگا۔
انگلینڈ کے کپتان جوش بٹلر نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلش ٹیم میں مارک ووڈ کی جگہ ثاقب محمود کو شامل کیا گیا ہے، کوشش ہوگی ایونٹ کا اختتام جیت پرکریں،جنوبی افریقہ کو بڑاٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب جنوبی افریقن کپتان ٹمبا باووما اور ٹونی ڈی زورزی بخار میں مبتلا ہو نے کی وجہ سے سٹیڈیم نہیں آئے ۔
ٹیمبا باووما کی جگہ ایڈن مارکرم کپتانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ٹونی ڈی زورزی بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ان کی جگہ ٹیم میں ٹرسٹن سٹبس اور ہینرک کلاسن کو ٹیم کا حصہ بنا یا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا نے چیمپئںز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی