کراچی میں پریڈی تھانے کے دروازے پر کریکر دھماکا، 3 اہلکار زخمی

Mar 01, 2025 | 09:42:AM
 کراچی میں پریڈی تھانے کے دروازے پر کریکر دھماکا، 3 اہلکار زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری)نوشہرہ ،کوئٹہ اوراپر اوکرزئی میں دھماکوں  کے بعد  کراچی میں پریڈی تھانے کے دروازے پر کریکر دھماکا سے 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

 گزشہ روز پاکستان کے تین  شہروں میں دھماکوں میں کے بعد کراچی سے بھی افسوسناک خبر سامنے  آگئی ،کراچی میں پریڈی تھانے کے دروازے پر کریکر دھماکا سے 3 اہلکار زخمی ہوگئی،چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید

یاد رہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں  نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خود کش دھماکے میں جے یو آئی (س) کے مرکزی رہنما اور مدرسے کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی سمیت 4 افراد شہید ہوگئے تھے ۔