بھارت میں میرے حسن کا موازنہ ایشوریا اور مادھوری سے کیا گیا:میرا کا دعویٰ

مجھے کبھی کسی کرکٹر میں دلچسپی نہیں رہی نہ ہی میں نے کبھی کسی سے پیار کیاہے 

Mar 01, 2025 | 10:53:AM

 ویب ڈیسک( معروف اداکارہ میرا نے کہاہے کہ جب وہ بھارت میں کام کرنے گئیں، تو ان کے حسن کا موازنہ بالی ووڈ کی دو دیویوں ایشوریااورمادھوری  سے کیا گیا تھا۔

اداکارہ میرا کوخبروں میں رہنے کاگرآتاہے اوروہ کسی نہ کسی حوالے سے خبروں میں رہتی ہیں،اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے جہاں اپنے حسن کی تعریف کی تو وہیں یہ بھی بتایا کہ انہیں کبھی کسی کرکٹر میں دلچسپی نہیں رہی، اور نہ ہی انہوں نے کبھی کسی سے پیار کیا ہے۔

جب میرا سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے شادی کےلیے دلہا تلاش کر لیا ہے، تو میرا نے جواب دیا، ’’کچھ کچھ ہے‘‘۔

میرا نے بتایا کہ وہ اس وقت ایک فلم اور ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس کے علاوہ، وہ جلد ہی ایک"مائی ڈیئر ہسبینڈ" نامی منصوبے کا آغاز کرنے والی ہیں۔

میرا نے یہ بھی بتایا کہ بھارت میں ان کی پرانی فلم "سمرن" کو دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے، اور بھارتی مداح اسے کافی پسند کر رہے ہیں،اس فلم کے ڈسٹری بیوٹرز نے انہیں بتایا ہے کہ فلم پورے بھارت میں ہٹ ہو رہی ہے۔

میرا کے ان دعوؤں پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں،ایک صارف نے لکھا ’’میرا کی بات سن کر ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ نے خودکشی کرلی ہوگی ‘‘ دوسرے صارف نے لکھا، ’’میرا نے تو بالی ووڈ کو بھی اپنے حسن کے سامنے ہار منوا دی۔‘‘

 کچھ صارفین نے مزید لکھا’’اب تو میرا کو ملکۂ حسن کا خطاب دے دینا چاہیے۔‘‘

مزیدخبریں