ماہ صیام کی آمد، پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے

Mar 01, 2025 | 11:08:AM

(24نیوز)ماہ صیام کی آمد،پنجاب پولیس کےسیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے،صوبہ بھرکی36ہزار 500سے زائد مساجدکاسکیورٹی پلان فائنل کرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 2179امام بارگاہوں،444 اقلیتی عبادت گاہوں کابھی سکیورٹی پلان فائنل کرلیا گیاہے،سکیورٹی پر75ہزارسےزائدپولیس اہلکاراورکمیونٹی رضاکارتعینات ہوں گے، لاہورمیں5 ہزار سےزائدافسران اوراہلکارسیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورہونگے۔

صوبہ بھرمیں200سےزائدواک تھروگیٹ،12ہزارسےزائدمیٹل ڈٹیکٹرزنصب کردئیے گئے،سحر،افطاراورتراویح کے اوقات میں ڈولفن اسکواڈ،پیرو،ایلیٹ ٹیمیں عبات گاہوں کےگردموثر پٹرولنگ کریں،سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مددسےتمام سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔

مزیدخبریں