رواں سال مہنگائی کم، وزیراعظم کا 40 لاکھ خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان

Mar 01, 2025 | 11:38:AM
رواں سال مہنگائی کم، وزیراعظم کا 40 لاکھ خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان ریلیف پیکیج 2025ءکا افتتاح کردیا ۔

وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکیج کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہو ئے کہا کہ رمضان پیکیج کے ذریعے 5 ہزارر وپے فی خاندان دئیے جائیں گے، 40لاکھ خاندان اور 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے ، اللہ کا شکر ہے کہ رواں سال رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی پہلے سے کم ہے، اس بار رمضان پیکیج میں شفافیت کو یقینی بنایا جائےگا۔چاروں صوبوں،گلگت بلتستان،آزادکشمیر میں رقم تقسیم ہوگی۔

پچھلے سال یہ رقم 7 ارب روپے تھی، اس بار تقریباً رقم میں 200 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،پیکیج کو شفاف بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک، نادرا، ٹیک اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، میں ان تمام اداروں کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے محنت کرکے رمضان پیکیج مستحق لوگوں تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔

  یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہو رہا ہے: ورلڈ بینک کا اعتراف

وزیراعظم نے کہا کہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق کی شہادت اور دیگر پاکستانیوں کی شہادت المناک واقعہ ہے، یہ قدیم جامعہ ہے، جہاں اسلامی و عصری تعلیم فراہم کی جاتی ہے، یہ سچے پاکستانی ہیں، اس واقعے پر قوم افسردہ ہے، ہم اس دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، امید ہے خیبرپختونخوا حکومت ان قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے گی۔