کرپٹو کرنسی اسکینڈل :بالی ووڈاداکارہ تمنا بھاٹیہ نے خاموشی توڑ دی
تمنا بھاٹیہ اورکاجل اگروال کا نام 2.4 کروڑ بھارتی روپے کے کرپٹو کرنسی فراڈ میں سامنے آیاتھا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)ساؤتھ انڈین اور بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے کرپٹو کرنسی اسکینڈل سے متعلق زیرِ گردش خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیہ کا نام 2.4 کروڑ بھارتی روپے کے کرپٹو کرنسی فراڈ میں سامنے آ رہا تھا اورکہاجارہاتھاکہ اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور کاجل اگروال سے 2.4 کروڑ بھارتی روپے کے کرپٹو کرنسی فراڈ کے سلسلے میں تفتیش کی جائے گی،تاہم اب تمنا بھاٹیہ نے ان گردش کرنے والی خبروں پر خاموشی توڑدی ہے۔
معروف اداکارہ نے زیرِ گردش خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کرپٹو کرنسی اسکینڈل میں میرے ملوث ہونے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، جو غلط ہے، میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں، میری درخواست ہے کہ بے بنیاد اور ایسی جعلی، گمراہ کن خبریں اور افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت نے سلمان خان کےلیےپاکستان میں دلہن ڈھونڈ لی
تمنا بھاٹیہ نے کہا کہ میری ٹیم ضروری قانونی کارروائی کے لیے صورتِ حال کا جائزہ لے رہی ہے۔