سعدیہ امام نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت کیوں دی؟
میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن والدین نے فریضہ حج کیلیے شادی کی شرط رکھی تھی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شروع میں ہی شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے دی تھی کیونکہ وہ جرمنی جانا نہیں چاہتی تھیں۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ امام حال ہی میں شوہر عدنان حیدر کے ہمراہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی شادی سمیت تمام معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران اداکارہ اور ان کے شوہر نے بتایا کہ ان کی شادی پسند کی نہیں بلکہ خالصتا خاندان کی پسند سے ہوئی تھی اورارینج میرج تھی۔
سعدیہ امام اوران کے شوہرنے بتایاکہ وہ ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے، اہل خانہ نے ان کی شادی طے کی اور پہلی بار ایک دوسرے کو رشتے کی بات پکی کرنے کے وقت دیکھا تھا۔
سعدیہ امام کے شوہر عدنان حیدر نے بتایا کہ چونکہ وہ جرمنی میں کاروبار کرتے تھے، اس لیے سعدیہ امام کو کچھ پتا نہیں تھا جب کہ انہوں نے اہل خانہ کو رشتہ تلاش کرنے کا کہہ دیا تھا،جرمنی میں ان کا ریسٹورنٹس اور گیسٹ ہاؤسز کا کاروبار ہے، ان کی خواہش تھی کہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والی خاتون سے شادی ہو۔
عدنان حیدر نے کہا کہ شادی کے وقت ان کی اہلیہ کی والدہ انتقال کر گئیں جب کہ کچھ عرصے بعد ان کے والد بھی چل بسے تھے، اس لیے سعدیہ امام کو جرمنی میں قیام کرنا مشکل لگ رہا تھا، تب اگر وہ چاہتے تو دوسری شادی بھی کرسکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
معروف اداکارہ نے بتایا کہ عدنان حیدر سے رشتہ طے ہونے سے قبل ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن والدین نے انہیں فریضہ حج کے لیے شادی کی شرط رکھی، جس کی وجہ سے انہوں نے شادی کی حامی بھری، کیوں کہ وہ چاہتی تھیں کہ ان کے والدین حج ادا کریں۔
سعدیہ امام نے واضح کیا کہ وہ بھی شوہر کو نہیں جانتی تھیں، ان کی شادی ارینج میرج تھی، انہوں نے شوہر کو رشتہ طے کرنے کے وقت دور سے دیکھا تھا،رشتہ طے کرتے وقت ان کے شوہر نے مَنقَبَت پڑھی اور انہوں نے ان کی آواز سن کر ہی انہیں قبول کرلیا۔
ایک سوال کے جواب میں سعدیہ امام نے بتایا کہ ان کے سسرال والوں کی خواہش تھی کہ ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش ہو لیکن ان دونوں کا ارادہ نہیں تھا، شادی کے ایک سال بعد وہ جرمنی گئیں اور کچھ عرصے بعد حاملہ ہوگئیں حالانکہ، ان کافوری طورپر بچہ پیدا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا،حمل کے بعد ان کی طبیعت خراب رہنے لگی اور ان کا وزن بڑھ کر 75 کلو تک ہوگیا تھا لیکن جرمنی کے ڈاکٹرز نے ان کا ٹھیک خیال رکھا۔
یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت نے سلمان خان کےلیےپاکستان میں دلہن ڈھونڈ لی
سعدیہ امام نے بتایا کہ انہیں جرمنی میں رہنے سے ڈپریشن ہوتا تھا، اس لیے وہ وہاں زیادہ وقت نہ رہ سکیں اور انہوں نے جرمنی میں نہ رہنے کی وجہ سے ہی شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے دی تھی،تاہم دوسری شادی کی اجازت ملنے کے باوجود ان کے شوہر نے دوسری شادی نہیں کی، کیونکہ وہ پہلی بیوی کو ہی سنبھالنے میں پورے ہیں۔