سنگجانی جلسہ اور توڑ پھوڑ: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع

Mar 01, 2025 | 13:41:PM
سنگجانی جلسہ اور توڑ پھوڑ: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسہ اور توڑپھوڑپر درج مقدمات میں سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں15 اپریل تک توسیع کردی۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اسدقیصر کی وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئیں۔

جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سابق سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرکی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش حملے کا مقدمہ درج

بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی اور دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر مزید سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔