بالی ووڈ کی مہنگی ترین طلاق،کتنی رقم اداکی گئی؟

Mar 01, 2025 | 14:20:PM
بالی ووڈ کی مہنگی ترین طلاق،کتنی رقم اداکی گئی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار ریتک روشن اور ان کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کی طلاق کو بالی ووڈ تاریخ کی مہنگی ترین طلاق قراردیاجاتاہے۔

 ریتک روشن اور سوزین خان 2000 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اوران کاشمار بالی ووڈ کی خوب صورت جوڑیوں میں ہوتاتھالیکن 2014 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق ریتک روشن نے بھارتی قانون کے مطابق سوزین خان کو 380 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے جسے بالی ووڈ کی تاریخ میں طلاق کے معاملے میں ادا کی گئی سب سے بڑی رقم قراردیاجارہاہے۔

بالی ووڈ میں اس سے قبل کرشمہ کپور اور سنجے کپور کی طلاق بھی کافی زیربحث رہی تھی، دونوں نے 2006 میں شادی کی تھی اور 2016 میں انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا، طلاق کے بعد سنجے کپور نے کرشمہ کو ایک پرتعیش گھر کے علاوہ 70 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت نے سلمان خان کےلیےپاکستان میں دلہن ڈھونڈ لی

2025 کے آغاز میں معروف موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے 29 سالہ تعلق ختم کرنے کااعلان کیا،آج کل  اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی طلاق کی خبریں بھی زیربحث ہیں۔