خریداروں کیلئے خوشخبری، سونا سستا ہوگیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)سونا خریدنے والے افراد کیلئے اچھی خبر،آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
پاکستان جیولر جیمز اینڈ ایسوسیشن کے مطابق سونے کی قیمت میں فی تولہ 500روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ روپے ہو گیا۔
10 گرام سونا بھی438 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 57 ہزار 201 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ ایک تولہ چاندی 10 روپے سستی ہو کر 3240 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، جہاں سونا 6 ڈالر سستا ہو کر 2857 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔