تین بچوں کی طلاق یافتہ ماں کی ڈانس ویڈیو وائرل،اہم سماجی پیغام بھی دیدیا

ایک ناخوشگوار شادی میں پھنسے رہنے سے کہیں بہتر ہے کہ آپ طلاق یافتہ ہوں، عظیمہ احسان

Mar 01, 2025 | 16:24:PM
تین بچوں کی طلاق یافتہ ماں کی ڈانس ویڈیو وائرل،اہم سماجی پیغام بھی دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تین بچوں کی ماں طلاق یافتہ پاکستانی خاتون کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

 عظیمہ احسان نے طلاق، سماجی بدنامی اور خوداعتمادی کے بارے میں ایک طاقتور پیغام کے ساتھ اپنی ڈانس ویڈیو کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کو متاثر کیا ہے۔

عظیمہ احسان،کو ایک تقریب میں گانے "مغروں لا" پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا،عظیمہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں طلاق کے بارے میں سماجی تصورات کو چیلنج کرتے ہوئے ایک طاقتور پیغام شیئر کیاہے۔

انہوں نے لکھا:’’پاکستانی معاشرے میں طلاق کو، سچ کہوں تو، موت کی سزا کی طرح سمجھا جاتا ہے،خاص طور پر خواتین کےلیے، مجھے کہا گیا کہ میری زندگی ختم ہوگئی ہے، مجھے افسوس ہوگا، میری زندگی تباہ ہوجائے گی، اور خوشی؟ وہ تو بھول جاؤ۔ لوگوں کی تنقید اب بھی جاری ہے،لیکن اندازہ کرو؟ میں اس کے باوجود ڈانس کرتی ہوں۔ میں اس کے باوجود ہنستی ہوں، زندگی اتنی بری نہیں ہے جتنی مجھے بتائی گئی تھی بلکہ اس کے بالکل برعکس ہے۔‘‘

عظیمہ نے اس بات پر زور دیا کہ ناخوشگوار شادی میں رہنا طلاق سے کہیں بدتر ہے،ہم طلاق کو ایک گندی چیز سمجھتے ہیں، جبکہ اسے ایک نئے آغاز کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ ہاں، یہ مشکل اور دل توڑنے والا ہے،لیکن ایک ایسی شادی میں پھنسے رہنا جہاں آپ سانس نہیں لے سکتے؟ وہ اس سے کہیں بدتر ہے۔ ایک ناخوشگوار شادی میں پھنسے رہنے سے کہیں بہتر ہے کہ آپ طلاق یافتہ ہوں، میں نے یہ سفر ہلکے میں نہیں چنا، درحقیقت میں کبھی طلاق یافتہ نہیں بننا چاہتی تھی،لیکن میرے اور میرے تین بچوں کےلیے؟ یہ آزادی تھی، یہاں تک کہ میرے سابقہ شریک حیات کے لیے بھی، یہ ہم دونوں کےلیے بہترین فیصلہ تھا۔

عظیمہ نے دیگر خواتین کو حوصلہ دیتے ہوئے کہاکہ  شادی محبت اور احترام پر بننی چاہیے،نہ کہ بدنامی کے خوف پر، میں بہت سی پاکستانی خواتین کو دیکھتی ہوں جو صرف اس لیے خود کو قربان کر دیتی ہیں کہ طلاق یافتہ کا لیبل نہ لگ جائے،ان سے میں کہتی ہوں،آپ کی خوشی اہم ہے، سکون اہم ہے، زندگی آگے بڑھتی ہے،ڈرو مت۔

یہ بھی پڑھیں:اداکاری کومعاشرے میں بہتری لانے کاذریعہ بنایا:نعیمہ بٹ

عظیمہ نے اپنا پیغام ختم کرتے ہوئے کہاکہ طلاق کے دو سال بعد، میں زندہ ثبوت ہوں، آپ ایک ہی وقت میں رو سکتے ہیں، ٹھیک ہو سکتے ہیں، اور پھر ایسے ڈانس کر سکتے ہیں جیسے کوئی دیکھ نہیں رہا۔

عظیمہ کی یہ ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی ہے اور ایک ملین سے زیادہ لوگ اسے دیکھ چکے ہیں، زیادہ تر صارفین نے کمنٹس میں کہاکہ ہم آپ پر فخر کرتے ہیں۔