اسلام آباد میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک شخص قتل

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)اسلام آباد میں دیرینہ دشمنی پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ تھانہ سنگ جانی گی حدود میں گرڈ سٹیشن پر کی گئی،ذرائع نے کہا کہ شہری کو دیرینہ دشمنی پر قتل کیاگیا، مقتول طویل عرصہ سے روپوش تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مقتول کی بیوی کے باپ اور بھائیوں نے قتل کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کی جارہی ہے۔