رمضان سے قبل پھلوں و سبزیوں کی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں

Mar 01, 2025 | 16:54:PM
رمضان سے قبل پھلوں و سبزیوں کی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں ماہ صیام سے پہلے شہریوں کے لیے پھلوں اور سبزیوں کی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں۔

لاہور شہر میں شہریوں کے لیے خربوزہ 150 روپے کلو، کیلا ڈیڑھ سو سے 300 روپے فی درجن،اسٹرابری 400 روپے، سیب 350 روپے، کینو 300 روپے، امرود 300 روپے فی کلو میں شہری حاصل کر سکتے ہیں۔

دیگر پھلوں میں مسمی 300 روپے، پپیتا 300 روپے، انگور 600 روپے اور انار 600 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کافی عرصے سے مولانا حامد الحق کو تھریٹس تھے: امیر مقام

روز مرہ استعمال میں آنے والی سبزیوں میں ٹماٹر 100 روپے، پیاز 100 روپے، آلو 60 روپے سے 80 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں جبکہ لہسن 650 روپے،ادرک 560 روپے فی کلو میں مل رہی ہے،اسی طرح گاجر 40 روپے، شملہ مرچ 100 روپے، بینگن 100 روپے اوربھنڈی 200 روپے کلو میں دستیاب ہے۔