رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، کل پہلا روزہ ہوگا

Mar 01, 2025 | 18:40:PM
رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، کل پہلا روزہ ہوگا
کیپشن: تصویر فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے، کل پہلا روزہ ہوگا، اہل ایمان کو مقدس مہینے کی ڈھیروں مبارکباد۔

رمضان المبارک کا چاند سوات کے شہر منگورہ میں دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ملک بھر میں آج نماز تروایح کے اجتماعات ہوں گے, بھارت اور بنگلادیش میں بھی کل پہلا روزہ ہو گا۔

سعودی عرب، دبئی، ابوظبی اور قطر سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ تھا۔

چینل 24 نیوز کی جانب سے تمام اہلیان کو رمضان المبارک کی ڈھیروں مبارکباد قبول ہو۔