رمضان المبارک ؛تھائی لینڈ قونصلیٹ کے سروسز کے اوقاتِ کار تبدیل

کیپشن: تھائی لینڈ ویزا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے باعث تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی نے سروسز کے اوقاتِ کار تبدیل کردیئے۔
تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی نے ایک ماہ کیلئے قونصلیٹ کی سروسز کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی۔پیر تا جمعرات تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی ساڑھے نو بجے سے تین بجے تک سروسز فراہم کریگا۔جمعہ المبارک کے روز قونصلیٹ کی سروسز ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک میسر آئے گی۔
ویزا فیس سیکشن کے اوقات کار بھی تبدیل کردیئےگئے۔ویزا فیس پیر تا جمعرات ساڑھے نو بجے سے بارہ بجے تک جمع ہوگی۔
جمعہ کے روز وزیر فیس جمع کرانے کی سہولت ساڑھے نو بجے سے گیارہ بجے تک دستیاب ہوگی۔۔تھائی قونصلیٹ کراچی نے رمضان المبارک میں سروسز کے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون؟نام سامنے آگیا