سٹیٹ بینک نے رمضان المبارک میں اوقات کار جاری کردیئے

کیپشن: سٹیٹ بینک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App

(زوہیب بخاری)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں اوقات کار جاری کردیئے،سٹیٹ بینک نے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سوموار تا جمعرات آفس ٹائم صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 3 بجے تک ہوگا ،بروز جمعہ بینک آفس ٹائم صبح ساڑھے 8 بجے سے بغیر وقفہ کے دوپہر 1 بجے تک ہوگا،عوامی لین دین کے لئے بینک اوقات صبح 9 بجے سے بغیر وقفہ کے دوپہر 2 بجے تک ہوگا ۔
مرکزی بینک کے مطابق بروز جمعہ عوامی لیں دین کے لئے بینک اوقات ساڑھے 8 بجے سے بغیر وقفہ کے دوپہر 1 بجے تک ہوگا ،نئے اوقات کار کا اطلاق رمضان المبارک تک تمام بینکوں پر ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا نام سامنے آگیا