ملتان ؛ مبارک کی آمد سے پہلے مہنگائی کا طوفان آگیا 

Mar 01, 2025 | 19:31:PM
ملتان ؛ مبارک کی آمد سے پہلے مہنگائی کا طوفان آگیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملتان میں ماہ رمضان مبارک کی آمد سے پہلے مہنگائی کا طوفان آگیا،اشیائے خورونوش کے ساتھ کھجورکی قیمت کو بھی پر لگ گئے ۔

مارکیٹ میں ایرانی کھجور 650 سے 700 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے جبکہ گزشتہ سال ایرانی کھجور 500 روپے کلو فروخت کی گئی،مارکیٹ میں پاکستانی کھجور 450 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے ،پاکستانی کھجور گزشتہ سال 300 روپے فروخت کی گئی۔

شہریوں کاکہنا ہے کہ سحری و افطاری میں کھجور کا استعمال لازمی کیا جاتا ہے ،مہنگائی کے اس طوفان میں اب کھجور خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔

دوسری جانب دکانداروں کاکہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے کرائے اور ٹیکسز کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے ،شہری کاکہناتھا کہ مہنگائی کے سبب مارکیٹوں میں گاہکوں کی تعداد کم ہو گئی ہے ۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: