بیٹے کا والد کو سالگرہ پر کروڑوں کا تحفہ

Mar 01, 2025 | 19:51:PM
بیٹے کا والد کو سالگرہ پر کروڑوں کا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ کے شہر مشی گن کی میکوب کاونٹی کے رہائشی نے تحفے میں ملنے والی لاٹری کے ٹکٹ سے 11 لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔

بیٹے نے اپنے والد کو سالگرہ کے موقع پر لاٹری کا ٹکٹ دیا۔ جب والد نے قرعہ اندازی کے بعد ٹکٹ کو چیک کیا تو جو انہوں نے دیکھا اس پر یقین کرنے کے لیے انہیں کئی بار اس کو دیکھنا پڑا۔

والد اور بیٹے کا کہنا تھا کہ وہ جیتے ہوئے انعام سے واجبات کی ادائیگیوں اور کاروبار میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں۔