پہلا روزہ، محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنا دی

Mar 01, 2025 | 20:52:PM
پہلا روزہ، محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنا دی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے پہلے روزے پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان  ہے۔تا ہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم خشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعداز دوپہر چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ،کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، بنوں ، لکی مروت ، ڈی آئی خان ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ،مردان، صوابی، کرک ، ہنگوہ ،کوہاٹ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔تاہم شام /رات میں راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ،منڈی بہاؤالدین ، حا فظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ، ساہیوال ، سرگودھا، خو شاب ، میا نوا لی ،بھکر، ملتان، ڈیرہ غازی خان ، لیہ، راجن پور ، رحیم یار خان اورکوٹ ادومیں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی فلمی بہن راکھی ساونت نے پاکستان سے دلہن ڈھونڈ لی، کون خوش نصیب ؟

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، چمن،مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، خاران، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب اور شیرانی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع  ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

آج سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: دیر (بالائی 18، زیریں 01)، کالام 07، بالاکوٹ، کاکول، مالم جبہ، پتن 03، پشاور (ایئرپورٹ 01)، پنجاب: لاہور (ایئرپورٹ 06)، حافظ آباد، گوجرانوالہ 02 اورمنگلا میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔برف باری (انچ): کالام 3.3 اور مالم جبہ میں 01 انچ برفباری بھی ریکارڈ ہوئی۔

آج کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی11، کالام منفی04، مالم جبہ منفی03، گوپس، پاڑاچنار میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:روہت شرما زخمی، بھارتی ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟