پی ٹی آئی کے قیدی کارکنان کے لیے رمضان پیکج کا اعلان

Mar 01, 2025 | 20:54:PM
پی ٹی آئی کے قیدی کارکنان کے لیے رمضان پیکج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ کے پی کے نے پاکستان تحریک انصاف کے قیدی کارکنان کے لیے رمضان پیکج کا اعلان کر دیا، قیدیوں کے اہل خانہ کو راشن فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز مغل نے کہا کہ پنجاب میں بے گناہ قید کارکنوں کو رمضان المبارک میں استعمال کا راشن فراہم کیا گیا۔

رمضان المبارک کے دوران بے گناہ قید کارکنوں کو جو چاہئے وہ فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ قیدیوں کی قانونی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے اب تک ہزاروں قیدیوں کی رہائی ممکن بنائی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آخری قیدی تک کی رہائی کروانے کی ہدایات دی ہوئی ہیں۔