(24 نیوز)ساوٗتھ انڈین اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے کرپٹو کرنسی سکینڈل سے متعلق زیر گردش خبروں پر خاموشی توڑ دی۔اداکارہ نے زیر گردش خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیہ کا نام 2.4کروڑ بھارتی روپے کے کرپٹو کرنسی فراڈ میں سامنے آ رہا تھا۔مختلف ذرائع کی جانب سے یہ خبریں سامنے آ رہی تھی کہ اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور کاجل اگروال سے 2.4کروڑ بھارتی روپے کے کرپٹو کرنسی فراڈ کے سلسلے میں تفتیش کی جائے گی تاہم اب تمنا بھاٹیہ نے ان گردش کرنے والی خبروں پر لب کشائی کی ہے۔اداکارہ نے زیر گردش خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کرپٹو کرنسی سکینڈل میں میرے ملوث ہونے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، جو کہ غلط ہے، میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں، میری درخواست ہے کہ بے بنیاد اور ایسی جعلی، گمراہ کن خبریں اور افواہیں نہ پھیلائیں۔تمنا بھاٹیہ نے بتایا کہ میری ٹیم ضروری قانونی کارروائی کےلئے صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی فلمی بہن راکھی ساونت نے پاکستان سے دلہن ڈھونڈ لی، کون خوش نصیب ؟